12 ستمبر، 2016، 6:02 PM

آل سعود نااہل اور حرمین الشریفین کے خائن اور غدارہیں

آل سعود نااہل اور حرمین الشریفین کے خائن اور غدارہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے آل سعود کی طرف سے اسلامی ممالک میں دہشت گردی ،عدم استحکام پھیلانے اور خطے میں امریکی اور اسرائیلی ناپاک منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود نے سرزمین حجا زکا نام سعودی عرب رکھ کر بہت بڑی خیانت کا ارتکاب کیا ہے آل سعود نااہل اور حرمین الشریفین کے بہت بڑے خائن اور غدار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں نمازیوں نے شرکت کی خطیب جمعہ نے آل سعود کی طرف سے اسلامی ممالک میں دہشت گردی کے فروغ ، اسلامی ممالک میں عدم استحکام پھیلانے اور خطے میں امریکی اور اسرائیلی ناپاک منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود نے سرزمین حجا زکا نام سعودی عرب رکھ کر بہت بڑی خیانت کا ارتکاب کیا ہے آل سعود نااہل اور حرمین الشریفین کے بہت بڑے خائن اور غدار ہیں۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ گذشتہ سال منی میں ہونے والی خونی واقعہ میں آل سعود کی نااہلی اور مسلمانوں کے ساتھ ان کی دشمنی آشکار ہوگئی ہے حرمین الشریفین  پر آل سعود کا اسی طرح غاصبانہ قبضہ ہے جس طرح بیت المقدس پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ منی کے واقعہ میں سعودی عرب کی حکومت نے سنگين جرم کا ارتکاب کیا  اور زخمی حاجیوں کو بلڈوزروں میں بھر کنٹینروں میں پھینکا اور جن حاجیوں کی جان بچائی جاسکتی تھی انھیں بھی شہید کردیا۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ آل سعود کے پاس حج کے امور کی انتظامی صلاحیت موجود  نہیں ہے اور اس سلسلے میں مسلمانوں مفکرین کو غور کرنا چاہیے اور حرمین الشریفین کے بارے میں ٹھوس اور سنجیدہ قدم اٹھانا چاہیے۔

News ID 1866874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha